نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے، عمران خان ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دیتے تھے، تعجب ہے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم اب جائز ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدارتی آرڈیننس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عجلت میں پارلیمان کے اجلاس ختم کر کے صدارتی آرڈیننس لایا گیا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس راتوں رات ملتوی کر دئے گئے تاکہ چپکے سے ایمنسٹی آرڈیننس لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی صدارتی آرڈیننس پارلیمان کی توہین کے مترادف ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ جب دونوں ایوان چل رہے تھے تو حکومت نے ایمنسٹی بل کیوں پیش نہی کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صدارتی آرڈیننس سے حکومت چلانے کا اعلان بہت پہلے کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دیتے تھے، صدر پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس جاری کیاہے۔شیری رحمان نے کہاکہ تعجب ہے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم اب جائز ہو گئی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس صدارتی طرز حکومت کو نہی مانتی۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے نو ماہ میں دو منی بجٹ اور دو ایمنسٹی اسکیم دی ہیں، حکومت پہلے گزشتہ ایمنسٹی اسکیم کا حساب دے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم سے کتنا پیسہ واپس آیا، اور کس نے فائدہ اٹھایا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل