نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا،ہائیر سیکنڈری سکول طلباءکو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے اور صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40اور 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی۔وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی اور سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔اس کے ساتھ سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5ہزار، 9ہزار اور 12ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار، 15ہزار اور 20 ہزار روپے کردی گئی۔سرکاری ملازم کی بیوہ کو تاحیات ماہانہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق10 مئی سے ہوگا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل