نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

احتساب کا فائدہ کسی کو ہو نہ ہو ملک کو ضرور ہوگا‘ صمصام بخاری

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ احتساب کا فائدہ کسی پارٹی کو ہو نہ ہو ملک کو ضرور ہوگا، کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، ہر ایک کو اس عمل سے گزرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایمانداری اور عوام پی ٹی آئی کے بڑے ہتھیار ہیں۔ ہر سیاستدان کو خوداحتسابی کے عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔ گذشتہ ادوار میں وسائل کی تقسیم غیر منصفانہ طور پر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اکانومی میں بلیک ہولز ہیں جنہیں دور کر کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔ہم بے روزگاری کے خاتمے کے لئے لیے مچھلی دینے کی بجائے پکڑنے کا طریقہ سکھانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن سیاست برائے سیاست نہ کرے بلکہ ایشوز پر آئے۔انہوں نے کہا کہ قومی ڈھانچے میں ہر حال میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا مسلسل تیسرا دور حکومت مایوس کن ہے۔ تھر میں بھوک اور لاڑکانہ میں ایڈز سے بچے مر رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے پیداکردہ حالات سے پردہ اٹھانے کے لیے میڈیا سندھ کے دور دراز کے علاقوں کی حالت زار رپورٹ کرے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل