تازہ تر ین

برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبریں بے بنیاد ،بجٹ سے پہلے واپس آجا ﺅں گا‘شہباز شریف

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں ۔شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں ،بجٹ سے پہلے پاکستان آجاﺅں گا۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی خبر پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہے، بے بنیاد خبر سے پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت، اس کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی ساکھ، وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچایا گیا، اس من گھڑت خبر سے شہباز شریف کو ناحق ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا گیا،اس شر انگیز خبر سے پارٹی کارکنان کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچی ہے، یہ خبر عدالتوں میں پہلے سے زیر سماعت مقدمات پر اثرانداز ہونے کی مذموم اور قابل مذمت کوشش ہے،اس بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی خبر کا نوٹس لے کر پیمرا اور متعلقہ قاعدے و قانون کے تحت نجی ٹی وی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔متعلقہ چینل کو مستقبل میں ایسے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے بھی روکا جائے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءکے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ... تفصیل

بشکک(نیوزڈیسک) پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا ... تفصیل