نوید کامران بلوچ نئے سیکرٹری خزانہ تعینات              وفاق نے کراچی کے تین بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول سنبھال لیا              بھارتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کرلی              محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا              وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا              پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین 2‘ کا کامیاب تجربہ              وزیراعظم عمران خان کا نئی پیٹرولیم پالیسی تشکیل دینے کا اعلان              پاکستان مخالف تقاریر کا الزام: سماجی رضا کار گلا لئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ       
تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے معاہدے ، ایسٹ ڈیکلئیریشن سکیم کے اجراءکو عوام میں پذیرائی ملی ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایسٹ ڈیکلئیریشن سکیم کے اجراءکو کاروباری طبقے اور عوام میں پذیرائی ملی ہے، اسکیم کا مقصد معیشت کو ڈاکومنٹ کرنا ہے اور ڈیڈ اثاثوں کو معیشت میں شامل کر کے اسے فعال بنانا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔ایک بیان میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایسٹ ڈیکلئیریشن سکیم کے اجراءکو کاروباری طبقے اور عوام میں پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد معیشت کو ڈاکومنٹ کرنا ہے اور ڈیڈ اثاثوں کو معیشت میں شامل کر کےاسے فعال بنانا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسکیم کے ذریعے حکومت کاروباری حضرات سمیت تمام طبقات کو مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے، ٹیکس کی معمولی شرح ادا کرنے کے بعد اثاثوں کو ریگولر کراسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم اقتصادی نظم و ضبط کے پابند اور اصلاحات کےلئے پر عزم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم،کلین اینڈ گرین پاکستان اور غربت کے خاتمے کےلئے احساس پروگرام عمران خان کے ویژن کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اب کس منہ سے مشورے دیتے ہیں ؟۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کر کے مودی کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے ،بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کترارتا رہا ہے ،مسئلہ ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے مگر عوام انکے نہیں تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں کسی نظر یے یا ملک وقوم کیلئے نہیں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جمع ہو ... تفصیل