حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، بہاول نگر، پاکپتن اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور تور غر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملکہ کوہسار مری میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہی جہاں سیاحوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس نے موسم سرد کردیا،مشرقی بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جہاں ہرنائی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور مختلف مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے محلہ اختر آباد، جلال آباد، کلی مرزا، کلی لعل خان متاثر ہوئے ہیں جہاں ایف سی، لیویز اور پولیس نے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ضلع ژوب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان، فورٹ منرو میں بھی بارش ہوئی ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک رہےگا تاہم قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل