حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لے لیا

گلگت( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور نہایت ہی اہمیت کا حامل شعبہ ہے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہلاتا ہے۔ کسی بھی نا مسائد حالات کو سلجھانے میں صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت ہی اہمیت کا حامل خطہ ہے اور گلگت بلتستان کو دنیا میں بھی اس کی جغرافیہ کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل ہے اس خطے کوجتنی اہمیت حاصل ہے اتنا ہی حساس بھی ہے چونکہ صحافی بھی خطے میں واچ ڈاگ کا رول ادا کر رہے اس لئے انھوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ زمہ داری سے اور خطے کی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دانشمندی سے اپنی صحافتی خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے فرقہ واریت جیسے ناسور کو ختم کر کے آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ دینے میں صحافیوں کا اہم کردار ہے اور انہوں نے آئندہ بھی اس طرح فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں صحافیوں کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے جو کہ آزادی رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے گلگت بلتستان میں اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت ہے آزادی صحافت پر کسی کو قدغن لگانے نہیں دینگیں اور صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرینگیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام پریس کلبوں کو با اختیار بنا کر صحافیوں اور صحافت کے شعبے کو مستحکم کر ینگے اور صحافیوں کے تمام تحفظات دور کر دئیے جائینگے۔حلف برداری کی تقریب میں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لے بجٹ میں خطر رقم مختص کی ہے اوربہت جلد ہیلتھ انشورنس سکیم اور پریس فا ﺅنڈیشن کی منظوری دی جارہی ہے ،صحافی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے زریعے اپنا امیج بہتر بنا ئیں۔گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر خالد حسین نے صوبائی حکومت خصوصا ًمشیر اطلاعات کی جانب سے صحافت کی ترویج اور بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ میڈیا کو صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے نیوز پیپرز سوسائٹی اور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ نے جی بی این ایس کے صدر راجہ سلطان مقپون کی قیادت میں ملاقات کی۔ گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری اور عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا گیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور مشیر اطلاعات کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان فدا حسین، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات فاروق احمد سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے جی بی این ایس اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک بادیتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران خطے میں امن قائم کرنے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر ینگے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل