حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی، کے پی حکومت کا دعویٰ

پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے، ایک طرف لاگت بڑھ گئی تو دوسری طرف ہمیں پونے 4 ارب کی بچت ہوئی، ہم نے تو ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنی ہے، ان چیزوں سے متعلق لوگوں کو نہیں پتا،کہتے ہیں کہ لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی لاگت کبھی نہیں بڑھی، لاگت 3 ارب کی بڑھی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں بچت ہوئی ہے، بی آر ٹی میں ہمیں جیب سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ منصوبہ پر 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے عوام اب اس پر اگلے سال ہی سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 کی بجائے 30 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، منصوبہ کےلئے 85 فیصد مختص رقم خرچ کردی گئی ہے، بی آر ٹی 28 کلومیٹر روٹ میں حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک توسیع کی گئی ہے، 13 کلو میٹر ایلوویٹیڈ روڈ پر مشتمل روٹ پر چلنے والے بسوں کی خریداری کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے گئےہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 220 میں سے 120 بسیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns