گلگت(نیوزڈیسک) پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس 23 دسمبر کو ایک دن کےلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور گلگت بلتستان کے علاقے اپر ہنزہ میں سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز واپس بھیجے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس 23 دسمبر کو ایک دن کےلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز کو واپس بھیجا جائے گا۔ذرایع نے بتایا کہ 80 سے زائد کنٹینرز پر پاکستانی تاجروں نے چین سے مال منگوایا تھا، جو اَب پاکستان کے سرحدی شہر سوست میں پھنسے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک چین معاہدے کے تحت سرحد 30 نومبر کو بند کی جاتی ہے، سرحد کی بندش سے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز سوست میں پھنسے ہوئے تھے، دوسری طرف پاک چین سرحد سیاحتی مقاصد کے لیے یکم اپریل 2020 کو کھولی جائے گی۔
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل
اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل