حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پشاور، سکھ نوجوان کا 7 لاکھ روپے میں قتل ،قاتل مقتول کی منگیتر نکلی

پشاور(نیوزڈیسک) پولیس نے سکھ نوجوان رویندر سنگھ کے قتل کا معمہ حل کر دیاجس میں نوجوان کی قاتل اس کی منگیتر ہی نکلی۔پولیس ذرائع کے مطابق رویندر کو مروانے والی ان کی منگیتر پریم کماری ہے، مقتول کی ملزمہ سے عنقریب شادی ہونے والی تھی لیکن وہ شادی سے ناخوش تھی اور رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے 3 اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کے لیے 7 لاکھ روپے دیے اور ملزمہ پریم کماری نے مقتول رویندر کو مردان بلایا تھا، ملزمہ نے مقتول کو اپنی سہیلی کے بہانے بلوا کر اغوا کروایا، اجرتی قاتل اغوا کے بعد مقتول کو قریبی کالونی مردان لے گئے جب کہ رویندر کی لاش پشاور لانے کا مقصد سراغ لگنے کا خوف تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مردان سے مقتول کی منگیتر سمیت 4 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد کیس کے تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ پولیس نے آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکرلی۔پولیس نے ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں چمکنی کے علاقے سے پولیس کو مقتول رویندر سنگھ کی لاش ملی تھی جس کے بعد بھارت نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ پر پراپیگنڈا کیا تھا اور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نے بھارت کے اس پراپیگنڈے کو مسترد کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns