آٹا بحران سے نمٹنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ:ای سی سی نے 3لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 79 ترقیاتی سکیموں کیلئے باضابطہ ٹینڈر جاری
گنےکےکرشنگ سیزن کےآغازپر ہی شوگرمافیا سرگرم :ملک میں چینی کی ہول سیل قیمت 69 روپے فی کلو ہو گئی
الیکشن کمیشن نے 64 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کر دی
نارووال سپورٹس کمپلیکس اسکینڈل:احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
حکومت کا بچت اسکیموں میں 40 کھرب روپے سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف کی طبی رپورٹس مسترد کر دیں
تازہ تر ین

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کا حل ہونا چاہئے،وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کا حل ہونا چاہئے، پاکستان صرف امن میں حصہ دار بن سکتا ہے،کسی دوسرے ملک کےخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے کی اجازت نہ خطے میں کسی جنگ یا تنازعہ کا ہی حصہ بنے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ ایران کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں خطے کے ممالک کے دورے کے پہلے حصے میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بارہ اور تیرہ جنوری کو ایران کا دورہ کیا جس کا مقصد کشیدگی وتناو میں کمی لانا اور سفارتی ذرائع سے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ وزیرخارجہ نے ایران صدر کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی جبکہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے الگ سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطی، خلیجی خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ خوشگوار تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان استوار تاریخی کثیرالجہتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے عزم کا اظہارکیا۔حالیہ واقعات پر پاکستان کے نکتہ نظر کو بیان کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے انتہائی ضبط وتحمل برتنے اور تمام اطراف سے کشیدگی میں کمی کے لئے فوری اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کا حل ہونا چاہئے۔ وزیرخارجہ نے خطے میں اپنے ہم مناصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو سے ایرانی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کشیدگی میں کمی اور جنگ سے بچنے کے حق میں ایک عمومی اتفاق رائے پایاجاتا ہے۔ وزیرخارجہ نے زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی پاکستان خطے میں کسی جنگ یا تنازعہ کا ہی حصہ بنے گا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان صرف امن میں حصہ دار بن سکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان تناو اور کشیدگی میں کمی کی ایرانی ترجیح کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران درپیش صورتحال سے اپنی روایتی دانشمندی کے ساتھ نبردآزماہو گا۔ وزیرخارجہ نے زوردیا کہ صورتحال کی پیچیدگی کے باوجود پاکستان امن کے لئے کام جاری رکھے گا کیونکہ یہ خطے اور دنیا کے اجتماعی مفاد میں ہے۔ اس تناظر میں پاکستان سب فریقین پر زوردیتا ہے کہ معاملے میں تعمیری انداز اپنائیں تاکہ امن برقرار رہے جبکہ سفارتی ذرائع سے حل تلاش کیاجائے۔ وزیرخارجہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور اس تنازعہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کے لئے ایران کی بھرپور و مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ کو سراہا اور اس اہمیت کو اجاگر کیا جو ایران برادر ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان استوار اس تعلق کا کلیدی پہلو یہ ہے کہ دونوں ممالک آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔موجودہ صورتحال کے تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ ایران کشیدگی اور تناو میں کمی لانے اور خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس ضمن میں ذمہ داری تمام اطراف پر ہے۔ ایرانی قیادت نے سفارتی وسیاسی ذرائع سے امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی لانے کے لئے سہولت کاری سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے ماضی میں وزیراعظم کے اقدام کی حمایت کی تھی اور ہم ان کی موجودہ کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشہد شہر گئے جہاں انہوں نے حضرت امام رضاؒ کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری ... تفصیل

سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وچی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا ... تفصیل

Columns