وفاق اورسندھ حکومت کے مابین اختلافی امورکے حل میں اہم پیشرفت ،صوبے میں نئے آئی جی سندھ لگانے سمیت دیگر کئی اہم امورپراتفاق
سینٹ نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر گہری تشویش اور مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
حکومت نے صدر اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر
سینیٹ نے ”مدریت پدریت رخصت بل 2018“کی منظوری دیدی
کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی خصوصی تربیت اور سیمینار منعقد کر نے کا فیصلہ
کامیاب جوان پروگرام کو سندھ کے مختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ
تازہ تر ین

نواز شریف کی ہوٹل میں موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد حکومت کا نوٹس

لاہور( نیوزڈیسک)علاج کی غرض سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی فیملی کے ہمراہ ہوٹل میں موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کر کے ان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی جانب سے علاج کے لئے بیرون ملک قیام میں توسیع کے لئے پہلے سے موصول ہونے والی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسائل اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان آف نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد ، سی ای او اور سیکرٹری ریلوے کو (کل) طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آنے والے حقائق پر برہمی کا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائشیا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا،پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4فروری کو ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی اپنے ... تفصیل