بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

پاکستان کے عمان کیساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، وزیر خارجہ

مسقط (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عمان کیساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں،سلطان قابوس اپنی غیر جانبدارانہ اور متوازن خارجہ پالیسی کے سبب پورے خطے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سلطان قابوس کی تعزیت کیلئے عمان آیا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،مجھے وزیراعظم عمران خان نے عمان کی عوام کیساتھ، سلطان قابوس کے انتقال پر، اظہار تعزیت کیلئے بھیجا ہے،پاکستان کے عمان کیساتھ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سلطان قابوس کے انتقال پر سلطان ہیتھم سے تعزیت کی ہے اور پاکستانیوں کے دلی جذبات ان تک پہنچائے ہیں،سلطان قابوس اپنی غیر جانبدارانہ اور متوازن خارجہ پالیسی کے سبب پورے خطے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے،انہوں نے بطور سلطان انتہای احسن طریقے سے امور سلطنت سرانجام دیے اور سلطنت عمان کو ایک جدید ریاست میں بدل دیا۔انہوں نے کہاکہ عمان میں موجود دو لاکھ ستر ہزار پاکستانی انتہای محنت اور جانفشانی سے عمان کی معاشرتی و اقتصآدی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی محنت کی بدولت ،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سلطان ہیتھم کو عمان اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلطان قبوس کے والد ملٹری کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجوایٹ تھے اور انہوں نے بھی سلطان قبوس کے ساتھ نے 2001 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بھی دس سال قبل سلطان قبوس سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا،سلطان قابوس کی صحت بہت اچھی تھی اور خطے کے حوالے سے ان کے ویزن سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ عمان ،ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث بنا ہے،ہمیں امید ہے کہ عمان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات،مزہد گہرے اور مستحکم ہوں گے،سلطان قابوس مرحوم کو پاکستان سے بہت انسیت اور لگاو¿ تھا ،انہیں گوادر میں بھی بہت دلچسپی تھی آج اگر وہ ہوتے تو گوادر میں ہونیوالی تعمیر و ترقی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نہ صرف تعمیری کاموں میں بلکہ سروس سیکٹر میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے،میں نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سلطان ہیتھم کو پہلی فرست میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اعلی سطحی قیادت کے دوروں سے دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

مزید خبر یں

واشنگٹن (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2019 سے اب تک لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں پر تشدد ،نوجوانوں کا اٹھایا جانا اور خواتین کی بے حرمتی اب ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست تاحکم ثانی منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے شہباز شریف کی حاضری سے مستقل ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان صرف ”امن میں حصہ دار ہے“ خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،پاکستان اول دن سے کشیدگی کے خاتمے اور غلط فہمیوں کو دورکرنے کی کوششوں کا ... تفصیل