حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا اختتام ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا اختتام ہوگیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوا۔چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سی گارڈینز2020 میں شرکت پر چینی بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق سی گارڈینز دونوں بحری افواج کے مابین سکیورٹی تعاون اور خطے میں بحری ماحول کے استحکام کو مزید فروغ دے گی۔وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔مہمان خصوصی وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے بعد ازاں مشق سی گارڈینز 2020 کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈینز 2020 میں دونوں ممالک کی اسپیشل آپریشن فورسز جنگی بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔مشق کے سی فیز میں دونوں ممالک کے بحری بیڑوں نے بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل