آٹا بحران سے نمٹنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ:ای سی سی نے 3لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 79 ترقیاتی سکیموں کیلئے باضابطہ ٹینڈر جاری
گنےکےکرشنگ سیزن کےآغازپر ہی شوگرمافیا سرگرم :ملک میں چینی کی ہول سیل قیمت 69 روپے فی کلو ہو گئی
الیکشن کمیشن نے 64 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کر دی
نارووال سپورٹس کمپلیکس اسکینڈل:احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
حکومت کا بچت اسکیموں میں 40 کھرب روپے سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف کی طبی رپورٹس مسترد کر دیں
تازہ تر ین

حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئے ناموں کا تبادلہ جمعہ کو ہوگا ۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کا جلد کسی ایک نام اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا ۔اپوزیشن ارکان نے دعویٰ کیاکہ ہفتے تک کسی بھی ایک نام پر اتفاق کر لیں گے ،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں کا تبادلہ جمعے کو ہو گا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر اتفاق ہو چکا ہے ،چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہونا باقی ہے ۔مشاہد اللہ نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیے،ہم بہت چیف الیکشن کمشنر کے نام فائنل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگلے اجلاس میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے،بدھ کو عدالت سے مزید وقت لے لیا جائے گا،اگلے ہفتے کو جو اجلاس ہو گا اس میں فیصلہ ہو جائے گا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ حکومتی ناموں میں تبدیلی آئے گی اور نئے ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق رائے ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری ... تفصیل

سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وچی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا ... تفصیل

Columns