سینیٹ نے ”مدریت پدریت رخصت بل 2018“کی منظوری دیدی
کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی خصوصی تربیت اور سیمینار منعقد کر نے کا فیصلہ
کامیاب جوان پروگرام کو سندھ کے مختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ
تازہ تر ین

بلوچستان میں شدید برفباری، مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان میں شدید برفباری کے بعد مختلف حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد حالیہ برفباری میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق صوبے میں برفباری کے بعد مزید 4 ہلاکتیں قلعہ عبداللہ، ڑوب اور مستونگ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔قلعہ عبداللہ میں پھسلن کے باعث ویگن الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، قلعہ عبداللہ میں ہی سردی کے باعث ایک شخص اور ڑوب میں ایک بچی اور مسلم باغ میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی،کوڑک ٹاپ اور مستونگ کے علاقے لک پاس میں شاہراہوں کی بحالی کاکام جاری ہے، ان علاقوں میں شاہراہوں کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بھاری گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے اس سے قبل صوبے میں پانچ واقعات میں 17افرادجاں بحق اور13زخمی رپورٹ ہوئے تھے۔حکام نے بتایا کہ ژوب میں مکان کی چھت گرنے کے دو واقعات میں 8 افرادجاں بحق اور4 زخمی ہوئے جن میں میں 4 خواتین اور4 بچے شامل ہیں۔قلعہ عبداللہ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جبکہ پشین میں مکانات گرنے کے 2 واقعات میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوئے اس کے علاوہ کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور چاربچے زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ تربت، چاغی، نوشکی میں بارشوں سے مکانات کو بھی خوب نقصان پہنچا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی اور خانوزئی میں برفیلے طوفان میں پھنسے تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو کا کام 24 گھنٹے جاری رہا، تمام پھنسے افراد کو نکالنے کے بعد 400 سے زائد افراد کو خانوزئی مسلم باغ منتقل کردیا گیا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت سیکڑوں افراد منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہے ساتھ ہی کھانے پینےکا سامان اور گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے سے بھی پریشانی کا سامنا رہا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان آف نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد ، سی ای او اور سیکرٹری ریلوے کو (کل) طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں آنے والے حقائق پر برہمی کا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائشیا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا،پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4فروری کو ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی اپنے ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ نوجوانوں کےلئے روزگار کے بھرپورمواقع پیدا کرنے کےلئے حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت مزید چارمنصوبے شروع کرے گی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ متعلقہ پروگرام کے تحت ہرنیامنصوبہ ... تفصیل