حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سینٹ نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019ءمنظور کرلیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینٹ نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019ءمنظور کرلیا ۔ آج منگل کو اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 بل ایوان میں پیش کیا جسے ایوان بالا نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019منظور کرلیا ۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے حمایت پر اہوزیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اعظم سواتی نے کہاکہ اگر اسی قسم اتفاق رہا تو عوامی مسائل کے بارے میں قانون سازی کرسکیں گے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایوان قانون سازی کریں ،اس سے پہلے قانون سازی اس لئے نہیں ہوسکی کہ حکومت سنجیدہ نہیں تھی،حکومت نے اپنے دور میں آرڈینسز کی روایت ڈالی ہے،صدر مملکت کو بھی اس حوالے سے پارٹی بنایا گیا ہے، ا چھا بل لے کر آئیں ہم اسکی سپورٹ کریں گے لیکن قانون سازی شرط ہے ۔ رحمن ملک نے کہاکہ اگر قومی اسمبلی کوئی بل پاس کردیتی تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ من و عن منظور کیاجائے۔جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ قانون سازی میں سپورٹ کرتی ہے،حکومت نیاپاکستان ہاﺅسنگ بل پر خوش ہے،بل میں سود کی بات ہے،ہماری ترامیم شامل کی جائیں۔اعظم سواتی نے کہاکہ نیا ہاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بل کی منظوری پر ایوان کا شکر گزار ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ میں نے قائمہ کمیٹی میں بل میں ترامیم پیش کرنے کی کوشش کی ، لیکن کہا گیا ایوان میں ترامیم پیش کر دیں ،اب ایوان میں مجھے کہا گیا کہ بل میں ترامیم بعد میں پیش کر دیں ، ابھی بل پاس ہونے دیں ۔جاوید عباسی نے کہاکہ جو عوامی مفاد کی قانون سازی ایے گی ہم منظور کرنے کو تیار ہیں ،حکومت آرڈینسز پر حکومت چلانا چاہتی تھی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جب عوام کے حق میں قانون سازی ہو تو سارا ایوان ملکر اسے منظور کرے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس بل میں سود سے متعلق چیزیں ہیں ،ہم اس مجں ترامیم لائیں ہیں ، امید ہے انھیں زیر غور لائیں گے ۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ ہم حکومت کا آئیندہ بھی آرمی ایکٹ ترمیم جیسی قانون سازی کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن ہم حکومت کی عوامی مفاد کے بلز پر حمایت کریں گے۔جے یو آئی ف کے سینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے کہاکہ قانون سازی خوش آئند ہے،حکومت نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا،حکومت بتائیے کہ اپوزیشن کون ہے؟یا تو دونمبر حکومت ہے یا اپوزیشن۔سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اخبارات میں خبر چھپی ہے کہ پیمرا کے افسران خواتین کو حراساں کررہے ہیں،خواتین کو حراساں کرنے کے معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھیجی جائے، پیمرا کے افسر اگر خود تحقیات کرینگے تو انکوائری جانبدار ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جب آرمی ایکٹ بل پاس ہورہا تھا تو پیمرا نے اپکی آواز بند کی،آرمی ایکٹ بل میں ٹی وی پرنو میوٹ کیاگیا،قانون سازی میں میوٹ کرنے پر تحقیقات ہونی چاہیے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان ٹیلی وژن پر اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی جاتی،کیا پی ٹی وی اپوزیشن کا ادراہ نہیں،آج بھی نوے فیصد دیہاتوں میں پی ٹی وی دیکھا جاتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعقلہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل