بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری
پاکستان بار کونسل کا خصوصی عدالت غیر قانونی قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : خورشید شاہ کے ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
اغواء میں معاونت کیس : سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور
وزیراعظم کی شہباز شریف اورمریم کی کرپشن کے شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت
پنجاب میں آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی
مشرف کیس: پاکستان بار کونسل کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے تا حکم ثانی استثنیٰ دے دیا
تازہ تر ین

وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی مو قف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے ... تفصیل

سکھر (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ... تفصیل