لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

بھارتی حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا، وزیر اعظم کاانتباہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کےلئے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹ کٹیرہ سیکٹر کے گاﺅں جگال پل پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 36 سالہ شمیم بیگم شدید زخمی ہو گئی تھیں۔وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل او سی پر اس پار نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے بھارت میں سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کا مطالبہ کیا جائے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے کارروائی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ/جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے عالمی برداری کو بھی خبردار کیا کہ اگر بھارت کے حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر بھارت ایل او سی پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو پاکستان کے لیے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےدوحہ کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ جمعہ کو نماز کی ادائیگی کے بعد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے آ ئے ہوئے شہریوں نے وزیر خارجہ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ... تفصیل

دو حہ (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کےلئے آ ج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے،امید ہے ہفتہ کو امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، مرتضی وہاب، ... تفصیل