لاہور کی بینکنگ عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت
رمضان شوگر مل کیس : حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع ۔ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا
کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد
کرونا وائر س کا خطرہ : سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کے ساتھ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی
تازہ تر ین

غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہاکہ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے گھر جلا کے سیاست کی ہے، سرکار کے خرچے پر سیاست نہیں کی۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ... تفصیل

فیصل آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسافر ٹرینوں سے نفع نہیں ہوسکتا، فریٹ ٹرینوں سے آمدن ہوتی ہے، 10 مئی سے ... تفصیل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ... تفصیل