سپریم کورٹ ججز پر الزام: حکومت نے اٹارنی جنرل سے استعفیٰ لے لیا
لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد
اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ماہ میں 72 فیصد کم ہوگیا
حکومت کا مہنگائی کنٹرول نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانےوالی عدالت کی تشکیل کالعدم قراردینے کےخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ :ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد
تازہ تر ین

پنجاب میں بڑے نام سمجھتے ہیں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پنجاب میں بڑے نام سمجھتے ہیں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے، عثمان بزدار اورعمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں ، صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،اپنی آئینی مدت پوری کرینگے ،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل کر دیں گے ، پنڈی کے عوام کو مسائل کے حل کےلئے 2021 تک کا وقت دیتا ہوں،جو کرپٹ ہو گا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا، ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں ، چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں اور دونوں ہی جماعتیں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں چوروں اورڈاکوﺅں نے ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جو ہماری مجبوری تھی۔ایک بار پھر مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ختم کریں گے اور عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل ہو جائیں گے لیکن پنڈی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں مسائل 2021 تک حل ہوں جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بڑے نام سمجھتے ہیں کہ وزارت اعلیٰ پر ان کا حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو کرپٹ ہو گا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں جب کہ چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں اور دونوں ہی جماعتیں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ ملک میں آٹا بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے کابینہ میں ڈٹ کر مخالفت کی کہ آٹا درآمد نہ کریں، کابینہ میں تجویز بھی دوں گا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی میں ایک آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری ہو گئی ہے، یہ واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جو عوام سے وعدے کیے ہیں وہ پورے کرنے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میرا ساتھ دیا۔وزیر ریلوے نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو عمران خان اور عثمان بزدار لال حویلی میں جلسہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں 4 ترقیاتی کام کر کے آخری جلسہ کروں گا اور آپ سے اجازت لوں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتا ہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ زیادتی ووٹرز کے ساتھ ہوتی ہے، جہانگیر ترین اور خسروبخیار چینی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ بھی چینی کا ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اس کو قابو کریں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی آئی اے سربراہ تعیناتی کیس میں جہاز گمشدگی سے متعلق پی آئی اے کی رپورٹ مسترد کر دی ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے ارشد ملک سے آئندہ سماعت تک حتمی جواب مانگتے ہﺅے کہا ہے کہ پی آئی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ صدر مملکت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا اپنی کرپشن ، چوری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،اسٹیٹ بنک حکومت کی نالائقی ، چوری اور نااہلی کی داستان سنا ... تفصیل