پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے ملاقات کی جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد میں سید عبداللہ گیلانی، سید فیض احمد نقشبندی اور حریت لیڈر یسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم قائدین شامل تھے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر حریت رہنماﺅں کو خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے حریت قائدین کو وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے دیگر پارلیمانی رہنماﺅں سے ہونیوالی حالیہ ملاقات اور اس ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر کی جانے والی تفصیلی مشاورت سے آگاہ کیا ۔حریت کانفرنس کے وفد نے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے جابرانہ و یکطرفہ اقدامات ، غیر انسانی لاک ڈاﺅن، مواصلاتی بندش، بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا، مودی سرکار کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گذشتہ چھ ماہ سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبرو استبداد کا شکار، مظلوم کشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وفد نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیرِ خارجہ کو تجاویز بھی پیش کیں۔۔ وفد کے شرکاءنے کہا کہ جس موثر انداز میں پاکستان نے عالمی فورمز پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

مزید خبر یں

پشاور /اسلام آباد (نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ، ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1431 تک جا پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لوئر ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں 14 انتہائی نگہداشت کے یونٹ(سی سی یو)قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس میں ایک کراچی میں ہوگا اور یہ تمام تر آلات جس میں وینٹی لیٹر،مانیٹر، پلس آکسی میٹر ، سکشن مشینیں ، ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیںگے جس کیلئے 10ارب روپے مختص ... تفصیل