پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

سینٹ ،پو زیشن کا وزراءکی عدم موجودگی پر ایوان سے احتجاجاً واک آﺅٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینٹ میں اپو زیشن نے وزراءکی عدم موجودگی پر ایوان سے احتجاجاً واک آﺅٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ تین تین ماہ بعد سوالات آتے ہیں اور ممبران تیاری کر کے آتے ہیں،وزراءکو ہر صورت ایوان میں آناچاہئے جبکہ ایوان بالا کوبتایاگیا ہے کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کو گزشتہ تین سالوں میں 37618 کالیں موصول ہوئیں،معاشرے میں اگر انسانی حقوق کا تحفظ نہ ہو تو حکومت کا ہونا یا نہ ہونا بے معنی ہے ۔ منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ انہوں نے بتایاکہ سی پیک اقتصادی زون میں بلوچستان کے دو زونز شامل ہوتے ہیں،قومی انسانی حقوق کمیشن کو گزشتہ تین سالوں میں 37,618 کالیں موصول ہوئیں،37618کالیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تھیں،معاشرے میں اگر انسانی حقوق کا تحفظ نہ ہو تو حکومت کا ہونا یا نہ ہونا بے معنی ہے،انسانی حقوق کے تحفظ بارے آگاہی مہم کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،1996میں پہلی مرتبہ گھروں میں کام کرنیوالے بچوں کے بارے میں سروے ہوا تھا،اب موجودہ حکومت سروے کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے قانون بنا رہی ہے،مختلف چوکوں پر کام کرنے والے اکثر بچے پیشہ ور ہیں،حکومت کے جس وزیر کی ذمہ داری ہو اس سے جواب طلب کیاجائے،اس سے صرف حکومت نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بدنامی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مانسہرہ میں بھیگ مانگتے بچوں کو یتیم خانے میں داخل کرایا،کچھ دن بعد جان چھڑا کر وہاں سے باہر نکل گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تین ہزار روزانہ کماتے تھے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ چائلڈ لیبر چاہے گھروں میں ہو یا باہر پابندی ہونی چاہئے،منظم گینگز بچوں سے بھیگ منگوانےکا کام لیتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سینیٹر رانا محمود الحسن سے کہیے گوشوارے جمع کرائیں،وزرا ءسے کہیں اجلاس میں آئیں ،کابینہ اجلاس بیشک اہم ہے مگر سینیٹ کا اجلاس بھی اہم ہے،ایک گھنٹہ کا وقفہ سوالات ہوتا ہے اس میں بھی نہیں آتے،قائد ایوان وزراءکی وقفہ سوالات میں وزراءکی حاضری یقینی بنائیں۔ اپوزیشن نے وزرا کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کیا اس دور ان سینیٹر طلحہ محمو نے کورم کی نشاندہی کر دی،پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئی اس دوران ہی اپوزیشن ممبران واپس آگئے۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ وزراءایوان میں آتے نہیں،وزیر اعظم کے ماتحت وزارتوں کا جواب بھی بہت اہم ہوتا ہے،تین تین ماہ بعد سوالات آتے ہیں اور ممبران تیاری کر کے آتے ہیں،وزراءکو ہر صورت ایوان میں آناچاہئے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہاکہ سارے ممبران نے بھی سیکرٹریز رکھے ہوئے ہیں،سوالات بھی وہی تیار کرتے ہیں ،ممبران بھی مہربانی کرکے جوابات پڑھ کر آئے جواب کا پتہ نہیں ہوتا،ایوان میں کچھ اور بات کرتے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔ نجی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں نوجوانوں کے ذریعے غریب افراد میں راشن تقسیم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی حکومت اکیلے وائرس کو شکست نہیں دے سکتی ہے ،عالمی ... تفصیل