حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی ،یہ معیشت اور ملک نہیں چلا سکتے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی اوریہ معیشت اور ملک نہیں چلا سکتے،عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائےگا،آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے،پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے۔ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائے گا، جس طرح سے یہ معاہدے کررہے ہیں ہماری معیشت سے جان نکال رہے ہیں، انہوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی، یہ حکمران معیشت اورملک نہیں چلا سکتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان کا حق ہے کہ وزرا سے سوال پوچھے، 15 ماہ میں جتنا قرض لیا گیا ماضی میں اتنا قرض نہیں لیا گیا، جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حکومت جائے گی تو ہمیں کوئی اور عبوری سیٹ اپ قبول نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے، حکمراں آئی ایم ایف کے پاس واپس جائیں اور دوبارہ ڈیل کریں، جب سے پارلیمان میں آیا ہوں ہرمنی بجٹ پرکہا یہ عوام کا معاشی قتل ہے، عوام ریلیف چاہتے ہیں، جینا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اور عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر اعتراض ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں توعوام ہم سے سوال کرتے ہیں، آئے روزخودکشیاں ہورہی ہیں، کراچی میں ایک باپ نے بچوں کیلئے گرم کپڑے کی سکت نہ ہونے پر خودکشی کر لی، خوراک کی قیمتوں میں ایک سال میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حساب مانگیں توجواب میں گالیاں ملتی ہیں اورذاتیات پرآجاتے ہیں، غریب عوام حکومت کی معاشی پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل