پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

سانحہ مادل ٹاﺅن کیس،سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو مقدمے کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

Model town Incident

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سانحہ مادل ٹاﺅن کیس میں لاہور ہائی کورٹ کو نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے مقدمے کا 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ آج جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے کہاکہ رجسٹرار لاہور ہا ئی کورٹ سپریم کورٹ کا یہ حکم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے سامنے رکھے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ معاملے پر بینچ تشکیل دیں۔عدالت نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں کئی لوگ زخمی اور جاں بحق ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دھانی کرائی تھی،نئی جے آئی ٹی کے لیے متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پرانی جے آئی ٹی نے متاثرین کے بیان ریکارڈنہیں کیے تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ نئی جے آئی ٹی کے خلاف کچھ لوگون نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ حکم امتناع کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے التواء لیتا جاتا رہا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ہائی کورٹ کے 3 ججز نے عدالت عظمی کے پانچ ججز کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع دیدیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیوں نہ لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم واپس لے لیں،نئی جے آئی ٹی کو کام کی اجازت دے دیں۔ وکیل نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کی شکایت پر 28 گواہوں کے بیان ٹرائل کورٹ مین ریکارڈ ہوچکے ہیں۔وکیل نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کا 7 رکنی بینچ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ٹرائل چل رہا ہے تو جے آئی ٹی کیا کرے گی،ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا فیصلہ ہونا چاہیے،فیصلے میں رکاوٹیں نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل