پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

مدارس کی رجسٹریشن کاعمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مدارس کی رجسٹریشن کاعمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا اس حوالے سے حکومت نے قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا۔آج جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایاکہ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا، مدارس کی رجسٹریشن کے لیے فارمز کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن فارمز وزارت تعلیم و تربیت اور اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان کی رضامندی سے تیار کیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایاکہ وزارت فنانس کو معاملہ بھیجا ہے کہ سکولوں میں بسوں کی فراہمی اور عملے کے لئے بجٹ کی منظوری دے، ہم تعلیمی اداروں میں بسوں کی فراہمی اور سکولوں کے انفراسٹرکچر پر بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔شفقت محمود نے کہاکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس مرتبہ مرمتی کاموں کیلئے 12 کروڑ مانگے لیکن وہ بھی نہ ملے ، اسلام آباد کے سکولوں کا سروے کرایا ہے جس میں 80 کروڑ کا مرمتی پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ برٹش کونسل کے ساتھ ٹیچرز کی ٹریننگ کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل