پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

اشتہاروں کے غیرقانونی ٹھیکوں کا ریفرنس ، سماعت بغیر کارروائی کے دو مارچ تک ملتوی ، اگلی سماعت پرد فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہاروں کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ، دو مارچ فرد جرم عائد کر نے کی نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم چور دروازے کے زریعے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی اقتدار میں آئے عوامی حمایت سے آئے ہیں،ہماری حکومت جب آتی ہے عوام مسائل حل کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی لوگوں کو روزگار فراہم کیا ،عوام کو سبسڈی دی ہے اور اپنے اوپر زمہ دار لی ہے اور قیمتیں نہیں بڑھنے دی۔ انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں ہمارا دور آج سے بہت بہتر تھا ،حکومت نے اگر کسی کو ریلیف دینا ہے تو زراعت کے شعبے کو دیں،ہماری حکومت نے زراعت کے شعبے کو ترقی دی ۔ انہوں نے کہاکہ گندم کے بحران کی بنیادی وجہ سمگلنگ ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل