پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

مریم اورنگزیب کا آٹا اور چینی چوری کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹا اور چینی چوری کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آٹے، چینی کی چوری، قیمتوں میں اضافے و قلت کی رپورٹ اور حقائق عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے جا رہے؟ ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران مافیا انکوائری رپورٹ کے حقائق چھپا رہا ہے ،عمران مافیا چور اور کرپٹ ہے اِس لئے رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ہے ،عوام کو بتایا جائے، کیا عمران مافیا نے انکوائری میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی مِلوں سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا ؟۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے پہلے سبسڈی لے کر کتنی چینی برآمد کی؟ منافع خوری کے لئے چینی کی کتنی ذخیرہ اندوزی کی ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں چینی وگندم کی قلت پیدا کر کے اور قیمت بڑھا کر کتنا ناجائز منافع کمایا؟ ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں میں چینی و آٹے کا ذخیرہ ہے اِس لئے چینی کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ اے ٹی ایم اور بنی گالہ کا خرچ اٹھانے والے اور لینڈ کروزر خرید کر دینے والے کو عوام کے 15ارب کیوں دیے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا نے صحیح کہا، آپ کی قیادت میں پاکستان خطے میں کرپشن، چوری، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں لیڈ کرے گا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل