پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

چوہدری شوگر ملز کیس ‘سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے سماعت کی،جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا۔وکیل امجد پرویز نے نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں،میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی ہیں۔عدالت میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، فروری کے آخری ہفتے میں نوازشریف کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں، زیرعلاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے ہیں، ان کی طبیعت تاحال ناسازہے اورعلاج معالجہ جاری ہے،نوازشریف صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے۔جس پرعدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جبکہ کیس میں نامزد یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت میں شریف خاندان کے کیسز کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل