پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

عوام کی حکومت سے مایوسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ،سیاسی تبدیلیوں کا موسم آنےوالا ہے‘ حمزہ شہباز

لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، جھوٹے دعوﺅں اور کھوکھلے وعدوں سے ملک نہیں چل سکتا،حکومت 10ارب کی سبسڈی کے نام پر قوم کو جھانسہ دے رہی ہے،حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سے آئے روز نیا سے نیا بحران پیدا ہو رہا ہے ،حکومت کے لوگ آٹا اور چینی بحران پیدا کرکے کئی اربوںکی دیہاڑیاں لگاچکے ہیں،آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹس عوام کی سامنے لائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بچگانہ حکومت نے ریاستی امور کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے،عوام کی حکومت سے مایوسی آخری حدوں کو چھو رہی ہے لیکن اب سیاسی تبدیلیوں کا موسم آنے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے،ملوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ وقت دور نہیںجب قوم ان کا محاسبہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں غریب روزبروز غریب ہوتا جا رہا ہے اور حکومتی رہنما امیر سے امیرتر ہو تے جارہے ہیں،دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے امیر اور غریب کےلئے الگ ملک بنادیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل