پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے محکمہ آپباشی کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دےدیا

لاہور(نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ نے محکمہ آپباشی کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے لاہوررجسٹری میں محکمہ آبپاشی کی اپیل پر سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ارشد جہانگیر جھوجھہ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ حکومت نے زیر کاشت زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا ورلڈ بینک کے تعاون سے پراجیکٹ شروع کیا، یہ پراجیکٹ 2021 میں ختم ہو جائے گا اور ورلڈ بینک کی طرف سے مزید فنڈز جاری نہیں ہوں گے اس لئے یہ پراجیکٹ مزید نہیں چلایا جائے گا۔ قانون کے مطابقپراجیکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا، استدعا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کا حقائق کے برعکس پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کو محکمے کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا، پی آئی پی آئی پی پراجیکٹ فنڈڈ ہے ریگولر سکیم نہیں، فنڈز ختم ہونے پر پراجیکٹ ختم ہو جاتا ہے، ۔ لاہور ہائیکورٹ نے مستقبل پراجیکٹ اور مستقل سکیم میں موجود فرق نہیں دیکھا۔ محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جا سکتا ہے لیکن پراجیکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکتا۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محکمہ آبپاشی میں اسی نوعیت کی اسامیاں موجود ہیں اسی بنیاد پرحکومت نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا بیان دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو جھوٹ بولے گا ہم اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، چیف جسٹس نے استفسار کیا بتائیں پراجیکٹ ملازمین کو کیسے مستقل کیا جا سکتا ہے؟ ۔ درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل