پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2019 میں پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرض دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ،پرویز مشرف کےخلاف فیصلہ سنانےوالے جسٹس وقار سیٹھ کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے درخواست دائر
سپریم کورٹ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،بینچ 25 فروری کو سماعت کرے گا
وفاقی حکومت نے بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تازہ تر ین

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں ، قبضے کا منصوبہ ہے،ترک صدر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے،مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے،سرحد اور فاصلہ مسلمانوں کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے جہاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا وہیں فلسطین، قبرص اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحد اور فاصلہ مسلمانوں کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔شام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام میں ہماری موجودگی کا مقصد مظلوم مسلمانوں کو جابرانہ اقدامات سے بچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے شام کے عوام کو تنہا چھوڑ رکھا ہے لیکن ترکی 40 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کے سب سے نالائق ، نااہل ، جھوٹا ... تفصیل

 لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں،وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ سے پہلے جہانگیرترین اور خسروبختیار کو این آراو دے دیا ہے،وزیراعظم نے علیمہ خان اور زلفی ... تفصیل