پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

کراچی بندرگاہ پر سویابین ان لوڈ کرنے کیلئے لنگرانداز امریکی جہاز ہرکولیس کو برتھ سے ہٹا کر روانہ کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی بندرگاہ پر سویابین ان لوڈ کرنے کیلئے لنگرانداز امریکی جہاز ہرکولیس کو برتھ سے ہٹا کر روانہ کردیا گیا ہے۔جہاز کی منزل پورٹ قاسم بتائی گئی ہے، مختلف اداروں کی رپورٹس کے مطابق سویابین ڈسٹ سے متاثر 14 شہری جاں بحق جبکہ 500 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔سویابین کی ان لوڈنگ روکنے سے غیرمعمولی جانی نقصان کا سبب بننے والی آلودگی اب بہت حد تک کم ہوچکی ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق امریکا سے سویابین لے کر آنے والا بحری جہاز ہرکولیس ہفتہ 15 فروری کو علی الصباح تین بج کر 45 منٹ پر کراچی بندرگاہ کی برتھ نمبر 10 اور 11 پر لنگر انداز ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق جہاز سے سویابین کی ان لوڈنگ کے دوران اٹھنے والی ڈسٹ سے ہوا میں زہریلی آلودگی پیدا ہوئی اور اتوار 16 فروری کی شام 6 بجے کراچی بندرگاہ سے قریب ترین علاقے ریلوے کالونی کے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔اس کے بعد جوں جوں یہ آلودگی علاقے میں پھیلتی گئی لوگوں کی بڑی تعداد قریبی اسپتالوں میں پہنچنا شروع ہوگئی۔پہلی رات تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 120 سے زائد متاثر ہوکر اسپتال پہنچے۔علاقہ مکینوں اور بعض اداروں کی جانب سے پہلے دن ہی سویابین دست کا انکشاف کردیا گیا تھا مگر کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ اس امر کی تردید کرتی رہی۔یہاں تک کے اگلے روز کے پی ٹی کے چیئرمین نے ایک پریس کانفرنس میں بھاری جانی نقصان کا سبب بننے والے اس واقعہ سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی چیئرمین کے پی ٹی اور دیگر متعلقین کا دعوی تھا کہ اس آلودگی کا سبب کراچی پورٹ ٹرسٹ یا وہاں موجود کوئی بحری جہاز نہیں۔اس کے اگلے روز پیر کی شام عین اسی وقت کیماڑی کے علاقے ریلوے کالونی، مسان روڈ، ڈاکس کالونی، تارا چند روڈ، جیکسن مارکیٹ، نگینہ پولیس لائن، کچی پاڑہ، کسٹمز کوارٹرز، ٹاور، کھارادر اور دیگر آبادیوں اس ڈسٹ کی وجہ سے پھر کہرام مچا اور اموات بڑھ کر14 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین سینکڑوں تک چلے گئے۔اسی رات کمشنر کراچی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کرکے تمام ہلاکتوں کا سبب سویابین ڈسٹ کو قرار دیا تھا جس کے بعد منگل کو صبح جہازسے سویابین کی ان لوڈنگ روک دی گئی تھی۔منگل کی شام زہریلی اور آلودہ ہوا نہیں چلی تو علاقے میں سکون ہوا اور متاثرین بھی اسپتال نہیں پہنچے۔اس دوران کراچی یونیورسٹی سے بھی رپورٹ موصول ہوئی جس میں سویابین ڈسٹ ہی اموات اور شہری کی بیماری کا سبب قرار دیا گیا۔اس پر رات گئے تمام اداروں کے انتظامی افسران پر مشتمل اہم اور ہنگامی اجلاس کراچی پورٹ پر منعقد ہوا ذرائع کے مطابق جس کے بعد بحری جہاز ہرکولیس کو برتھ سے ہٹا کر پورٹ قاسم روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ کیلئے سویابین کو کراچی بندرگاہ پر آف لوڈنگ سے بھی منع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو معاملات کی مزید چھان بین کرے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔ نجی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں نوجوانوں کے ذریعے غریب افراد میں راشن تقسیم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی حکومت اکیلے وائرس کو شکست نہیں دے سکتی ہے ،عالمی ... تفصیل