پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ،کیسز 1542ہو گئے
پاکستان میں کورونا سے 12 افراد جاں بحق ،متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی
پاکستان کا سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کاکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد لیبارٹریز کی تعداد 14 سے بڑھا کر24 تک لے جانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کیلئے ضروری صنعتوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس، دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
آزا د کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل اجازت دینے کا فیصلہ
تازہ تر ین

مزار قائد پر لڑکی کے رقص کی تحقیقات کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک) مزار قائد انتظامیہ نے لڑکی کی جانب سے مزار قائد پر رقص کرنے اور وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک کے دوران محو رقص ہے،عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعے مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا گیا، شہریوں کے مطابق عام طور پر فلمبند کی جانے والی ویڈیوز کا معاملہ اس قدر سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے کہ اس میں اب بانی پاکستان کے مزار کو بھی نہیں بخشا گیا جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے، ویڈیو کی فلم بندی کے دوران عقب میں شہری بھی موجود ہیں۔مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مزار قائد انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔ نجی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں نوجوانوں کے ذریعے غریب افراد میں راشن تقسیم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی حکومت اکیلے وائرس کو شکست نہیں دے سکتی ہے ،عالمی ... تفصیل