پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

میاں صاحب سیاسی قیدی انکے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے ،مشاہدحسین سید

MUSHAHID HUSSAIN SYED

کراچی(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میاں صاحب سیاسی قیدی ہیں،ان کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نواز شریف مظلوم ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،حکومت کے اپنے ڈاکٹرز نے جو بیانات دیئے تھے یہ اس سے یو ٹرن لے گئے ہیں، پہلے کشمیر اور پھر ہندوستان میں واقعات تشویشناک ہیں مودی کے خلاف ایک بغاوت سامنے آگئی ہے،بھارت میں 25 مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک  واقعہ ہے۔گفتگوکرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی کہہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہئے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کی طرف جارہے ہیں مگر حکومت کی پالیسی ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی صحت اس وقت ٹھیک نہیں وہ بیمار ہیں۔میاں نواز شریف سمیت سب لوگ سیاسی قیدی ہیں حکومت کے پاس کوئی کیس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے گھر کے ساتھ جو ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔رانا ثنااللہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف جعلی کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیلنجر کو کوئی ایک پارٹی حل نہیں کر سکتی ہے۔ مشاہدحسین سید نے کہاکہ مودی نے نئے ہندوستان کا کہا اور یہاں بہی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دونوں ناکام ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں لانچ ہوا سی پیک کو بھی موجودہ حکومت کے بیانات اور روش نے مشکوک کرنے کی کوشش کی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔ہمارے وہ وسائل نہیں ہے اس کو سیاست سے بالاتر ہونا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل