اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

سندھ میں لائیو سٹاک اور فشریز کے منصوبے میں کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے سندھ میں لائیو سٹاک اور فشریز کے منصوبے میں کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے معاملہ نیب کو بھجوا دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے کہاکہ اینٹی کرپشن کی تفتیش سست رویکا شکار ہے،ڈی جی نیب کراچی کرپشن کیس کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ دیکھا جائے کہ اینٹی کرپشن نے اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی ہے۔ عدالت نے کہاکہ منصوبے کے لئے جن افسران نے فنڈز جاری کئے ان کا نام ملزمان کی فھرست میں موجود نہیں۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ اس کیس کی تفتیش اینٹی کرپشن کے پاس سے نیب کو کیوں نہ منتقل کی جائے۔ وکیل ٹھیکیدار احمد پٹھان نے کہاکہ اس کیس کو عدالت کے سامنے کھول کہ رکھ دونگا۔ایک موقعہ دیا جائے ۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ ہم یہاں کیس کھنگالنے نہیں بیٹھے، اپنے ملزم کی حد تک کیس محدود رکھیں۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم احمد پٹھان کو بطور کنسلٹنٹ 38 ملین روپے دیئے گئے۔ جسٹس عمر عطا ءبندیال نے کہاکہ دو ارب سے زائد کا منصوبہ تھا ،زمین پر کچھ ہوا نہیں لیکن رقم پہلے دی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ 197 ملین روپے جاری کئے گئے،اس کیس کا چالان اینٹی کرپشن کورٹ حیدراباد میں دائر کیا گیا ہے۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ جن افسران نے منصوبے کے فنڈز جاری کئے ان کو کیس میں شامل نہیں کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ افسران کو چالان کے کالم 2 میں شامل کیا گیا۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ اس کیس میں ایک ملزم کے علاوہ باقی ملزمان مفرور ہیں،ایک ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے۔ بعد ازاں سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل