اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیا

لاہور( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکاکہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر ،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 47ملین کی سپلائی موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی آئندے ہفتے موصول ہو جائے گی۔تمام ہسپتال جن میں کورونا وائرس کے وارڈز ہیں وہاں سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے اورمزید بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کورونا وائرس کے کاتمے کے لیے بنائی گئی خصوصی کیبنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل