اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

آنےوالے دنوں میں ایران سے زائرین ،طلبہ کی پانچ ہزار کی کھیپ نے پاکستان پہنچنا ہے ‘ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے اتحاد سے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے پر عزم ہے ،آنے والے دنوں میں ایران سے زائرین اور طلبہ کی پانچ ہزار کی کھیپ نے پاکستان پہنچنا ہے جس کےلئے حکومت نے بھرپور تیاری کررکھی ہے ،عوام کو مشکلات سے بچانے کےلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر کثیر رقم سے فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز غافل نہیں ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے اور اس کےلئے وسائل کو آڑے نہیں آنے دیا گیا ،عالمی اداروں کی جانب سے بھی پاکستانی حکومت اور اداروں کے کردار کو سراہا جارہا ہے ۔ عالمی پابندیوں کی وجہ سے ایران بے پناہ مشکلات کا شکار ہے اور اس نے زائرین کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی ۔کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے شروع کئے گئے اقدامات میں جو کمی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں ان پر قابو پایا جارہا ہے ۔ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ﺅں سے درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تنقید برائے تنقید اور افواہوں کی فیکٹری کو بند کر دیں اور حالات معمول پر آنے کے بعد اپنی سیاست چمکانے کے لئے بیشک جتنی مرضی تنقید کریں لیکن موجودہ حالات میں ہمیں بھرپور اتحاد کی ضرورت ہے ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل