اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

ارکان پنجاب اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ‘ سپیکر چودھری پرویزالٰہی

لاہور(نیوزڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کہنے پر ”حکومت پنجاب کورونا ایمرجنسی فنڈ“ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت تمام ارکان اسمبلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 16 سے 22 کے افسر اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ اس سلسلے میں سپیکر نے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، راہ حق پاکستان اور آزاد امیدواروں کے پارلیمانی لیڈروں اور پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں سے رابطہ کر کے تنخواہ جمع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ تمام پارٹیوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو بھرپور طور پر سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کروانے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے ن لیگ کے ملک ندیم کامران، چودھری اقبال گجر، رانا محمد اقبال، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، عطاءتارڑ، پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضیٰ، راہ حق پاکستان کے محمد معاویہ و دیگر سے مشاورت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پنجاب کو اس موذی وبا سے بڑا خطرہ ہے لیکن احتیاطی تدابیر سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس وقت سیاست نہیں متحد ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل