اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

رحمن ملک کا فنانشل ایکشن ٹاسک فور س کے صدر کو خط ، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کو خط لکھ کر ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پہلے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھکر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پر خارج کیاجائے۔ سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی کرونا وائرسی کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے، عالمی برادری اس مہلک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلاﺅکے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کے نتیجے میں صنعتیں بند و پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کیطرف جا سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل