اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال ، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی طرف اہم پیش رفت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی طرف اہم پیش رفت سامنے آگئی ،چیئر مین سینیٹ نے کرونا وائرس کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے ۔کمیٹی کے لئے اراکین کے نام دینے کا عمل چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ہونے والی مشاورت کا نتیجہ ہے۔ کمیٹی کے لیے 15 سینٹرز کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ پارلیمانی لیڈرز اور قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ کمیٹی کے لیے نامزدکیے گئے ہیں ،پارلیمانی کمیٹی کے لیے شبلی فراز ، راجہ ظفر الحق ، اعظم سواتی ، مشاہد اللہ خان اور شیری رحمان نامزد کیے گئے ہیں ۔محمد علی سیف ، حاصل بزنجو ، مولانا غفور حیدری ، عثمان کاکڑ ، سراج الحق ، ستارہ ایاز ، جہانزیب جمال دینی ، مظفر شاہ ، انوار الحق اور سینٹر اورنگزیب کے نام شامل ہیں ۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسپکیر کو نام ارسال کر دئیے ۔پارلیمانی کمیٹی مین سینٹ کے 15 ارکان کے نام بھجوائے گئے ہیں ۔چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی طرف سے بجوائے گئے ناموں کا خط موصول ہو گیا۔قائد ایوان سینٹ شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق ، اعظم سواتی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی سیف، حاصل بزنجو، عبد الغفور حیدری ،عثمان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، جہانزیب جمالدینی،مظفر حسین شاہ، انوار الحق کاکڑ،اورنگزیب کا نام شامل ہے ۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی ہیلتھ اور اکنامک صورتحال کا جائزہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں سینٹ کی جانب سے تمام پارٹیوں کی نمائندگی رکھی گئی ہے، کرو نا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے،کمیٹی صوبوں اور وفاق کی سطح پر معاونت کاری کے عمل کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کرو نا وائرس کے باعث پیدا صورتحال سے معیشت سست روی کا شکار ہو رہی ہے،حالات کا مقابلہ کرنے اور ایک قومی لائحہ عمل وضع کرنے کمیٹی اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو قلت نہیں ہونی چاہیے،قیمت بھی نہ بڑھے، وزیر فوڈ سیکورٹی فوری ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1872 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی مہم کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے تمام شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاـپنجاب انصاف امداد پروگرام آج ( بدھ)سے شروع ہوگاـ امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے ... تفصیل