پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں ، فی الحال کرفیو نہیں لگاسکتے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں تاہم فی الحال کرفیو نہیں لگاسکتے، اگر خدانخواستہ کرفیو لگانا پڑا تو پہلے پوری تیاری کرنی ہوگی،یہ ٹی ٹوئنٹی کا میچ نہیں، ہوسکتا ہے صورتحال 6 مہینے چلے، ہمیں افراتفری کے بجائے دانشمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے،ٹرانسپورٹ بندکرنے سے سب سے بڑامسئلہ سپلائزکا آتا ہے، لوگوں کوپکڑکے جیلوں میں ڈالاگیاتووہاں بھی کوروناپھیل سکتاہے،اٹھارویں ترمیم کے بعدصوبے خودفیصلہ کرتے ہیں ہم صرف تجویزکرسکتے ہیں،سب سے زیادہ خطرہ کورونا سے نہیں ،غلط فیصلوں سے ہوسکتا ہے۔ منگل کو سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نیملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل ،اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تقریباً 880 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے ملک میں فیصلے چھوٹے سے الیٹ طبقے کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں غلط فیصلہ کرکے معاشرے میں تباہی نہیں لانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مزدور طبقے کے لیے 200ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس علاوہ ہم صوبوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر بے روزگار ہونے والے مزدوروں کے لیے کاروباری برادری سے بھی بات کر رہے ہیں کہ وہ صنعت بند ہونے کی صورت میں انہیں نوکریوں سے فارغ نہ کریں۔وزیر اعظم نے کہاکہ اس وقت ایکسپورٹ اور انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہے اور ان کے لیے ہم نے دو فیصلے کیے ہیں جس کے تحت انہیں فوری طور پر 100ارب کے ٹیکس ری فنڈ کر دیے جائیں گے تاکہ ان کے پاس فوری طور پر رقم میسر ہو تاکہ یہ اپنے مزدوروں پر بھی خرچ کر سکیں۔انہوں نے نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے ساتھ ساتھ زراعت کے لیے 100ارب روپے رکھے ہیں اور ان کے قرض پر سود کی ادائیگی موخر کرا دیںگے جبکہ ان کو رعایتی قرض بھی دیا جائے گا اور اس کے علاوہ کسانوں کے ان پٹ بڑھانے کیلئے ہم نے اس میں پیسا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ مشکل حالات میں زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لیے 4مہینے کیلئے 150ارب روپے رکھ رہے ہیں جس کے تحت ان خاندانوں کو 3ہزار روپے ماہوار دیے جائیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ اس میں صوبے بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں تاکہ ہم ان کی مزید مدد کر سکیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم پناہ گاہوں میں توسیع کریں گے کیونکہ جو موجودہ پناہ گاہوں میں بہت رش ہے اور ہم بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ ان کی مکمل چیکنگ کر کے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے پناہ گاہوں میں توسیع کریں گے تاکہ لوگ وہاں آ کر کھانا کھا سکیں اور رہ سکیں لیکن اس بات خیال رکھا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس سے ان کی مکمل چیکنگ کے بعد اندر آنے دیا جائے۔وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے بھی 50ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تاکہ یوٹیلٹی اسٹور میں مستقل چیزیں رہیں اور عام آدمی اس سے کھانے پینے کی چیزیں خرید سکے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے 280ارب روپے رکھے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے گا اور کم از کم ہمارے دیہاتی علاقوں میں حالات بہتر رہیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل