پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

وفاقی حکومت کاجمعرات سے اندرونِ ملک فضائی آ پریشن بھی معطل کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کا پھیلائوروکنے کیلئے ٹرینوں کے بعد وفاقی حکومت نے کل جمعرات سے اندرونِ ملک فضائی آ پریشن بھی معطل کر نے کافیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے (کل)26 مارچ کی صبح 6 بجے سے ایک ہفتے کیلئے اندرون ملک فضائی آپریشن معطل کر نے کااعلان کردیا گیا ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تمام ایئر لائنز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہر قسم کی اندرون ملک پروازوں کو معطل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کارگو اور خصوصی پروازیں ضروری کلیئرنس کے بعد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے حکومتِ پاکستان آئندہ 2 ہفتوں کیلئے فضائی آپریشن پہلے ہی بند کر چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ملک بھر میں تمام ٹرینوں کی آمد و رفت کو بھی روکنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل