پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر تے ہوئے کے پی کے سروس ٹریبونل کا رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ عدالت نے کے پی کے حکومت کو زائد المعیاد اپیل دائر کرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کے پی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے زائد المعیاد اپیل دائر کرنے پر اظہار برہمی کیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جان بوجھ کر زائد المعیاد اپیل دائر کی گئی،محکمہ نے غیر ذمہ داری کی۔ وکیل کے پی کے نے کہاکہ کے پی کے کی فٹنس لاء کمیٹی ہر پندرہ روز بعد کیسز پر غور کرتی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کے پی کے حکومت کیخلاف روزانہ فیصلے آتے ہیں،کیسز پر متعلقہ کمیٹی کو روز غور کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم ایڈوائس نہیں کر سکتے،فیصلہ فٹنس کمیٹی نے کرنا ہے۔رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کو محکمہ نے طریقہ کار پر تقرری نہ ہونے پر نکال دیا تھا،سروسز ٹریبونل نے دونوں خواتین کو بحال کر دیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل