پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

کڑے وقت میں قوم اور ملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کاوشیں کریں، نوازشریف کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے (ن)لیگی قیادت ، رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملکر تاریخی کردار ادا کریں ،کڑے وقت میں قوم اور ملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کاوشیں کریں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے ، ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے، ہم پاکستان کی خالق جماعت کے وارث ہیں ،انشاء اللہ آزمائش کی اس گھڑی میں بھی ہم کامیاب ہوں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہم نے کورونا اور معیشت سے ہونے والی تباہی کی سونامی کے آگے بند باندھنے کے لئے ایک ٹھوس، قابل عمل اور جامع نیشنل ایکشن پلان دے دیا ہے، قومی حکمت عملی میں فنانشل ایمرجنسی کے نفاذ اور لاک ڈائون کی صورت میں عوام کو خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کے لئے پروگرام مرتب کرنے کامطالبہ کرتے ہیں، حکومت اپوزیشن کی حکمت عملی پر عمل کر ے۔آج بدھ کو پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب اس مشاورت میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ ہمارے قائد جناب محمد نوازشریف کا دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے،میں ان کے علاج اور اس ضمن میں انتظامات میں مصروف عمل تھا۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے،یہ ان کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم مرحلہ ہے،آپ سب کے لئے بہت دعاوں اور نیک تمناوں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد محترم کا فرمانا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال پر انتہائی دکھی ہیں کہ قوم کو مشکل اور ان صبرآزما حالات کا سامنا ہے، میری آپ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جناب محمد نوازشریف کی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ انہوں نے کہاکہ قائد محترم محمد نوازشریف کا آپ کے نام یہ بھی پیغام ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، رہنما اور کارکنان مل کر ایک تاریخی کردار ادا کریں،اس کڑے وقت میں قوم اور ملک کی نگہبانی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کاوشیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے ایک خادم، ایک رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قیمتی جانوں کو ضیاع ہورہا ہے۔ سوا ارب سے زیادہ آبادی اپنے گھروں میں بند ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہرہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر پوری قوم پریشان اور مضطرب ہے، اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم مکمل قومی اتحاد، یک جہتی ، اخوت اور بھائی چارے کے عظیم جذبے پر کاربند ہوں،ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے،اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کے خادم کا کردار ادا کرنا ہے،آج ہم نے بڑے بھائی، خیرخواہ کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اجتماعی امتحان ہے،اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر سب سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ہم پاکستان کی خالق جماعت کے وارث ہیں،ہم قائداعظم کے سپاہی ہیں،ہم نے اس ارض وطن کے لئے ہمیشہ اپنا تن، من، دھن لگایا ہے۔ ہر قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آزمائش کی اس گھڑی میں بھی ہم کامیاب ہوں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل