لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

وفاقی کابینہ نے معاشی پیکج کے فیصلے کی توثیق کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے معاشی پیکج کے فیصلے کی توثیق کردی۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ دی اور چین سے ماسکس اور کٹس کی آمد سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مشکل وقت میں تعاون کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، انشاء اللہ جلد کورونا کو شکست دیں گے۔ کابینہ نے معاشی پیکج کے فیصلے کی توثیق کردی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حالات میں اپنے مزدوروں اور غربا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں،کورونا سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر صورتحال کا جائزہ خود لے رہا ہوں۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے گلگت بلتستان میں پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قلت شروع ہو گئی۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پر فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے وبا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔منگل کو وزیراعظم ہاس ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور قانون نافذ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر ... تفصیل