پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈان مزید سخت کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈائون مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھا جاسکے گا۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے پورے صوبے میں 23 مارچ سے 15 روز کے لیے لاک ڈائون کر رکھا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس اور تفریحی مقامات بند ہیں۔اب سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت کو مزید محدود کرنے لے لیے لاک ڈائون مزید سخت کردیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے مطابق آج سے 13 روز کے لیے صوبے میں رات 8 سے صبح 8 بجے تک کھانے پینے کی اشیا اور پرچون کی دکانیں بھی بند رہیں گی تاہم اسپتال 24 گھنٹے کام کرتے رہیں گے جبکہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو ہی کھلنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رات 8 بجے سے صبح 8 بجے کے دوران کسی کو بھی سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف طبی ضرورت پر مریض کو اسپتال لے جایا جا سکے گا ۔رات 8 بجے کے بعد کسی بھی کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام گلی، محلہ، بازاروں میں رات 8 بجے کے بعد کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام فیکٹریاں بھی 13 روز تک بند رہیں گی تاہم کھانے پینے کی اشیا بنانے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ادویات بنانے والی فیکٹریاں بھی کام جاری رکھ سکیں گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہری گھروں میں نہ بیٹھے توکرفیو لگا سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اگر شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگا سکتے ہیں۔اویس قادر شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل