پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر حکومت کی مدد کرے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے کرونا کو شکست دینے کے ون نکاتی ایجنڈا پر وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر حکومت کی مدد کرے،شہباز شریف اپنے اور اپنے خاندان کے بیرون ملک بنائے گئے اثاثے وطن واپس لائیں تاکہ وہ کرونا کے مریضوں پر خرچ ہوں،وزیراعظم کے اعلان کردہ اقتصادی پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے ایران سے پابندیاں اٹھانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہاکہ معاشی پیکج پر عملدرآمد کے لیے صوبوں سے رابطے کررہے ہیں،کابینہ کو معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی پیکج وزیراعظم کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے خواہشات پر مبنی روڈ میپ پیش کیا تھا،قائد حزب اختلاف نے کرونا کے حوالے سے اقدامات کا نشانہ بھی بنایا تھا،شہبازشریف دس سال میں ہیلتھ کا بوسیدہ ڈھانچہ ٹھیک نہ کر سکے جس کا پول کھل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اور انْ کی ٹیم کو رونا سے نمٹنے کے کیے پرعزم ہے،ملک میں وسائل کی کمی ہے ،حکومت کو چینلز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو ہمیں سبق پڑھا رہے ہیں وہ بیرون ملک سے اپنے وسائل واپس لائیں، وہ وسائل عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا جیسے چیلنج کے مقابلہ کیلئے اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر بھی حصہ بنیں،سیاسی توپوں کے گولوں کی رفتار کم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اپوزیشن کی ذات سے متعلق لڑائی میں الجھے،شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے پارلیمانی لیڈرز کے سیشن سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے قومی حکمت عملی لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپنے کی بجائے وزیراعظم کے ہراول دستے کے طور پر ہماری مدد کرے،تنقید برائے تنقید اس مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں کسی نہ کسی صوبے میں برسراقتدار ہیں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے،اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جو اپنی تجویز دینا چاہتا ہے وزیراعظم آفس میں اپنی تجاویز رجسٹرڈ کرسکتا ہیفردوس عاشق اعوان نے کرونا کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں ، سیاسی قیادت عوام اور میڈیا کے تعاون سے کرونا کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف بڑی لمبی جنگ ہے اورکسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،غلط باتیں نہ کی جائیں کورونا کسی کو نہیں بخشے گا ،ہمیں کبھی کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا کہ یہ پاکستان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا وائرس کے خلاف انتہائی ذمہ داری سے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکج کا اعلان ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ... تفصیل