حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کراچی، مساجد میں نماز کے اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کئی پیش امام گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں حکومت کی جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پیس اماموں اور مساجد کے ٹرسٹیز کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے پیش اماموں اور ٹرسٹیز کے خلاف 30سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔یہ مقدمات جن تھانوں میں کئے گئے ہیں ان میں یوسف پلازہ،ثمن آباد،عزیز آباد، شاہراہ نورجہاں،گلبہار، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، نیوکراچی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،سرجانی، سائٹ اے، شیرشاہ، سائٹ بی، پاکستان بازار، مومن آباد کے تھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال کھارادر سمیت دیگر علاقوں کے تھانوں میں بھی خلاف ورزی کرنے والے پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیے گئے بعض پیش اماموں کو بیان حلفی لینے کے بعد شخصی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ہے جبکہ متعدد گرفتار ہیں۔جن افراد پہ مقدمات ہوئے ہیں وہاں پر نماز جمعہ سمیت دیگر نمازوں میں پانچ سے زائد افراد کے نماز پڑھنے پر پابندی کے باوجود درجنوں افراد نماز کی ادائیگی کررہے تھے۔حکومت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مساجد میں 5 اپریل تک نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns