حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیہیں، اجمل وزیر

پشاور(نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا ہے، اج درازندہ میں کورانٹین 15 افراد میں سے 8 افراد کے رپورٹ نیگٹیو آئے ہیں انکو کورنٹین سے گھروں کو روانہ کیا گیا۔پولیس ہسپتال میں بھی دو مریضوں کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے۔ اسی طرح حیات اباد میں مدت پورے ہونے کے بعد 80 گھرانوں پر مشتمل کورنٹین کیا گیا سٹریٹ بھی کھول دیا گیا ہے، سول سیکرٹریٹ اطلاع سیل میں کورونا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریا ں قائم کی جارہی ہے، اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان خود تمام انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں وزیراعلی ہاوس میں اس حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی اور وزیر صحت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیر اعلی نے کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں،مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچائے جائینگے مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، وزیر اعلی کے واضح احکامات ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔اجمل وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل بھی بلا تعطل جاری ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے، معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے تاہم وبا کی وجہ سے توازن نہیں رہا،ہمیں کرنٹ خسارے سمیت مالی خسارے کا سامنا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے پر توجہ نہ دینے کے باعث کورونا کی وبا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ویکسین بننے تک ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا،کورونا وائرس کا حقیقی حل ویکسین ہی ہے، صحت کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ چیئرمین کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی ویزر برائے نارکوٹکس ... تفصیل

Columns